• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت اور حکومت سے تحفظات

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت اور حکومت سے تحفظات کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری نے دورہ بلوچستان کا فیصلہ کر لیا ہے اور صدر نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے وضاحت لی جائے گی اور تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی بلوچستان کے امور پر بڑی مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہوئی بیٹھک میں بلوچستان حکومت کی کارکردگی، ارکان کو فنڈز فراہمی سمیت کئی امور زیر غور آئے،پیپلز پارٹی کے ارکان نے صدر مملکت کے سامنے ایک بار پھر شکایات کے انبار لگائے۔
اہم خبریں سے مزید