• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو عید کا تحفہ، پٹرول 10، مٹی کا تیل 5.78 روپے مہنگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ ر اسحاق ڈار نے پیڑول کی قیمت میں 10روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختصر پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت برقرار رہیں گی، جبکہ پیڑول دس روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ کے بعد پیٹرول 282روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 186روپے سات پیسے ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید