کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندوں کو گرفتار کرکے سٹی اور سریاب کے علاقوں سے چھنی گئیں پانچ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے کارندے سریاب کے علاقے میں موجود ہیں جس پر سی آئی اے ٹیم کو گروہ کو گرفتار کر نے کی ہدایت کی جس پر ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے سریاب کے علاقے موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ حافظ مزمل کو گرفتار کر کیا جس نےاپنے ساتھی میرین کی نشاندہی کی جسے سریاب روڈ سے گرفتار کر لیا ذرائع نے بتایا کہابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے سول لائن ایریا اور سریاب روڈ سے چھننی گئی پانچ موٹرسائیکلوں کی نشاندہی کی ٹیم نے موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لی ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکلیں چھننے کا اعتراف بھی کیا ہے ٹیم دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر نے ٹیم کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر نے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔