• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بار پھر ایشیاکپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیاکپ 2023کے تنازع نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکوک مزید بڑھادیئے ہیں۔ 

جے شاہ نے ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔

دریں اثنا بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے انعامی رقم میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید