• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،لاہور(نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو۔حالات کافی سنگین ہیں،پندرہ جون تک فیصلہ ہو جائے گا کہ آئین و قانون کے ساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ جانا ہے۔ عمران کی لڑائی صرف چوروں و ڈاکوؤں سے ہے‘ اداروں سے صلح چاہتے ہیں۔ ملک میں کوئی انہونی نہ ہوئی تو عمران خان ہی دوبارہ حکومت بنائے گا۔ پہلی نااہل حکومت ہے جوعدلیہ سے ٹکراؤ کررہی ہے۔ آصف زرداری شہباز شریف کو نااہل کروا کر اپنی لاڈو کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے شیخ راشد شفیق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی جس کو بھی ٹکٹ دے گی لال حویلی اسی کی حمایت کرے گی۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ہم نے بنوائے۔

اہم خبریں سے مزید