لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکرت کی کوئی نیت نہیں، یہ کہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں، یہ آئین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، یہ سپریم کورٹ کو تقسیم کرنیکی کوشش اور آئین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بات چیت کے لیے پیرا میٹرز طے کرنا ہوں گے، ایک طرف ڈائیلاگ کی بات دوسری طرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔