کراچی (جنگ نیوز) لاہور بائینل فاؤنڈیشن جان ٹین کو لاہور بائینل ایل بی 03 کا کیوریٹر مقررکیا ہے جو 9؍ فروری 2024ء کو شروع ہوگی۔ جان ٹین ایشیا آرٹ آرکائیو کے ہیڈ آف دی ریسرچ ہیں۔ تیسری لاہور بائینل 03کا مرکزی خیال ماحولیات اور پائیدار مستقبل ہے۔ 2018ء میں پہلی اور 2020ء میں لاہور بائینل کی کامیابی کے بعد جس کے کیوریٹر حورالقاسمی تھے۔ فاؤنڈیشن نے دنیا بھر کے معاصر فنون کو سامنے لانے کا عزم کر رکھا ہے۔ لاہور بائینل خطے میں اس مقصد کے لیے نمایاں پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ جان ٹین کی تقرری سے ظاہر ہوتا ہے کہ فاؤنڈیشن ثقافتی تبادلوں کے لیے کس قدر مخلص ہے۔ لاہور بائینل کا تیسرا ایڈیشن فروری ۔ مارچ 2024ء جاری رہے گا۔ اس دوران پورے شہر میں آرٹ کمیشن، ثقافتی ورثے پر مشتمل مراکز قائم کئے جائیں گے جن میں مقامی ثقافت، روایات، علوم و فنون کواجاگر کیا جائے گا جومستقبل کی سوچ کے ذرائع ہوں گے۔ جس سے مختلف کمیونٹیز میں ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ گزشتہ سال جو فوری عنوانات رہے ان میں قدرتی آفات، سیلاب اور غیر معمولی بارشیں نمایاں رہیں۔ جو زراعت کی بربادی کا باعث بنے شہروں میں آلودگی اور سماجی عدم مساوات کو ہوا ملی۔ ان مصائب اور مسائل کواب نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے نمائش چیلنجوں کا پیشگی تصوراتی اور مجموعی حل پیش کرے گی۔ لاہور اور پاکستان کی دنیا کے دیگر خطوں کے ساتھ مماثلت کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔ جان ٹین نے 2017ء میں ایشیا آرٹ آرکائیو (اے اے ہانگ کانگ) میں بحیثیت ریسرچ ہیڈ شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ کمیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاس اینجلس سے بطور کیوریٹر وابستہ رہے۔ لاہور بائینل فاؤنڈیشن (ایل بی ایف) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ریسرچر مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے فن کے ذریعہ سماجی تبدیلیاں لاتی ہے ایل بی ایف کے سرپرستوں میں سید بابر علی فاؤنڈیشن، نیر علی ڈاڈا اینڈ ایسوسی ایشن، فیروز سنز لیباریٹریز، نگہت علی اور عنبرین زمان شامل ہیں۔