کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10اشتہاری مفرورملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل، گاڑی،موبائل فون ، چرس اسلحہ قبضے میں لے لیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو کچلاک جمیل کاکڑ نے عملےکے ہمراہ دوران چیکنگ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے کارندے محمد عیسیٰ سے چھینی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی جبکہ شہید منظور ترین تھانےکی پولیس نے اشتہاری نعمت اللہ کو گرفتار کر مسروقہ سامان قبضے میں لے لیا تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں ڈکیتی کے گروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فہد سے 15کلو چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان عبداللہ ، ولی محمد اور لعل محمد کو گرفتار کر کے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیاگیا ۔بروری پولیس نے موبائل فون چھیننے اور اشتہای ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسامہ احسان شاہ نواز کو جبکہ اشتہاری ملزم اختر محمد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیاگیا۔