پشاور (وفائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں عیدالفطر کے قریب آتےہی شہر کے بازار رات گئے تک خریداروں سے بھر گئے اور شہری سحری تک عید کی خرویداری کیلئے بازاروں کا رخ کرنے لگے امسال مہنگائی کے باعث عوام عید کی خریداری کیلئے انتہائی پریشان سے دو چار ہے اور اکثر خریدار شاپنگ کئے بغیر بازاروں سے جانے پر مجبور ہیں مہنگائی کے باعث کپڑوں،جوتوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی عید کی خریداری پھکی پڑ گئی ہے دوسری جانب دکانداوں نے بھی من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے عوام نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،شہر بھر کے بازاروں میں افطار کے بعد عوام کی بڑی تعداد عید الفظر کی خریداری کیلئے مختلف بازاروں کا رخ کرتے ہیں تاہم امسال مہنگائی نے شہریوں کی عید کی خوشیاں بھی ماند کرد ی ہے اور شہری مہنگائی کے باعث بغیر خریداری کے بازاروں سے واپس لوٹنے پر مجبور ہیں دوسری جانب دکانداروں کے زیادہ منافع کے چکر میں بھی مصنوعی مہنگائی سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے تاہم شہریوں کی طرف سے عید کی خریداری آن لائن کرنے کے رجحان میں کافی اضافہ ہوا ہے