لاہور ( این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ90دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، 90دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا‘باجوہ نے ہماری حکومت کے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقاب خراب ہونے کی مہم چلائی جس کا مقصد ایکسٹینشن حاصل کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں پشاور سے ورکرز کی تعداد کم ہونے پر عمران خان پریشان ہوگئے‘ ورکرز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہوتا جارہا ہے۔زمان پارک لاہور میں ورکرز سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا سے آئے ورکرز سے خطاب میں عمران خان نے پشاور سے آئے کارکنان کا دریافت کیا جس پر پنڈال میں موجود کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر جواب دیا۔