• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ کے جج کا بند کمپنی سے سالانہ ہزاروں ڈالر لینے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) امر یکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر طویل عرصے سے بند ریئل اسٹیٹ فرم سے سالانہ ہزاروں ڈالر لینے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2006سے بندکمپنی سےجج کلیرنس تھامس نے سالانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالرلیے، امریکی جج کلیرنس تھامس کا رکن ری پبلکن کےخرچے پرشاہانہ بیرون ملک دوروں کا بھی اعتراف کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی جج کئی دہائیوں تک ارب پتی ریپبلکن ڈونرکے خفیہ لگژری دوروں پرجاتے رہے، تھامس اور اس کے رشتہ داروں سے جارجیا کا ایک گھر بھی خریدا، یہ آمدنی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی قانون کےبرخلاف جج تھامس نے گوشواروں میں بیرون ملک دورے ظاہر نہیں کیے۔
اہم خبریں سے مزید