کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نےبیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبد الشکور ایک متحرک نظریاتی رہنما تھے ، شہید نے پوری زندگی نامساعد حالات میں گزار کر ملک وقوم کی خدمت کی،ان کی دین اسلام کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔درایں اثناء بیان میں میرعطاءاللہ لانگوایڈووکیٹ کے والد بزرگ قبائلی و سیاسی رہنماء میرمنظورحسین لانگو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔