کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیرضروری طور پر خود کو الیکشن کے معاملہ میں گھسیٹا ہے.
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ملک کو اپنی خواہشات کے تابع چلانے کی کوشش میں ملک تباہی کے گڑھے میں گرتا چلا جارہا ہے.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر نوید ملک نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی ہے، موجودہ صورتحال میں معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیرضروری طور پر خود کو الیکشن کے معاملہ میں گھسیٹا ہے.
آرٹیکل 224کی تشریح یہی ہوسکتی ہے کہ الیکشن 90دن میں ہونا چاہئیں، جسٹس جواد الحسن نے 90دن میں انتخابات کا حکم دیا اس پر حکومت نے اپیل دائر کی تھی.
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دو ججوں کی درخواست پر اس معاملہ پر ازخود نوٹس لے لیا، وکلاء برادری کے کچھ بڑے اپنی ذاتی خفت مٹانے کیلئے سپریم کورٹ کو محاذ آرائی میں لارہے ہیں۔
احسن بھون کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی سب احسان فراموش لوگ ہیں۔