اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنےکیلئے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائرکی ہے، درخواست میں صدر عارف علوی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے، صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں،انہوں نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کےکہنے پر منظور نہیں کیا، پارلیمان کے بھیجےگئے سپریم کورٹ پروسیجربل کی منظوری نہیں دی، سپریم کورٹ انہیں فوری عہدے سے برطرف کرے۔