• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کیلئے دہرا معیار رکھا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات درست ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سپریم کورٹ 90دن میں انتخابات کے معاملہ پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے دہرا معیار رکھا ہوا ہے.

 پنجاب کے الیکشن کیلئے بات کی جارہی ہے خیبرپختونخوا کیلئے کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا جارہا ہے، سیاست میں فوج کی مداخلت ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی اس کیلئے طویل جدوجہد کرنا ہوگی۔

 ارشا دبھٹی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن تسلیم کرچکے ہیں کہ وہ جنرل فیض حمید سے ڈیل کر کے دھرنا اٹھا کر گئے تھے، سویلین بالادستی اور ووٹ کو عزت دو والوں کا حال یہ تھا کہ عمران خان سے نہیں جنرل فیض حمید سے مذاکرات ہورہے تھے، ن لیگ والوں کے منہ سے معیارات، میرٹ، جونیئر سینئر بہت عجیب لگتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید