• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ٹریکر نصب نہ کرنے والی کوچز کے خلاف کارروائی، کمپنی سیل

کوئٹہ(خ ن)ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ظفر بلوچ اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے ایس ایچ او خروٹ آباد، ٹریفک پولیس پی ٹی اے اور آر ٹی اے عملے کے ہمراہ کوئٹہ کراچی اور اسلام آباد روٹ پر ٹریکر سسٹم نصب نہ کرنے والی کوچز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12کوچز کو چالان کرنے کے علاوہ ایک کمپنی کو سیل اور ایک مسافرکوچ کو بندکردیا جبکہ دو افراد کو گرفتار کرلیا۔بعدگرفتار افراد کو ٹریکر سسٹم نصب کرنے کی یقین دہائی پر رہائی کردیا گیا۔اس موقع پر احکام کا کہنا تھا کہ تمام کوچز میں ٹریکر سسٹم جلداز جلد انسٹال کیا جائے وگرنہ کارروائی میں گاڑی بند اور کمپنی سیل ہوگا۔بغیر ٹریکر کوئٹہ کراچی اور دیگر لانگ روٹ پر گاڈیوں کو چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا مقصد قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت ہے لہذا تمام کوچ مالکان اپنی گاڈیوں میں ٹریکر سسٹم انسٹال اور فعال رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے سے گاڑیوں کی رفتار اور دیگر معمولات کو مانیٹرنگ کیا جاسکتا ہے جس سے مسافروں کی حفاظت بھی یقینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام کوچ مالکان مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایسے تمام اقدامات کی سختی سے پابندی کریں جن سے مسافروں کو نقصان پہنچنےکا خدشہ ہو۔قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے اوورسپیڈنگ سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں جامع پالیسی کے تحت ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے لوگوں کو محفوظ سفری سہولیات بہم مل سکیں۔
کوئٹہ سے مزید