• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ میں کرپشن اور گھپلوں کا انکشاف

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ میں کرپشن اور گھپلوں کاانکشاف، ہاکی کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،حالیہ PSL میں پاکستان نے12ارب روپے کمائے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمٰن مزاری نے بتایا کہ ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہےہیں اور اب ایسی پالیسی مرتب کی جارہی ہےکہ اسپورٹس فیڈریشن کو کارکردگی کی بنیاد پر ہی سپیشل گرانٹس دی جائیں گی پاکستان سپورٹس بورڈ کی مجموعی طورپر 42فیڈریشن ہیں ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ برسوں سے اسکی کارکردگی اچھی نہیں رہی ، نیدر لینڈ کے کوچ کو 10ہزار ڈالر ماہانہ پر رکھاگیاتھا لیکن کارکردگی بہتر نہیں ہوئی جس کے باعث کوچ کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی ۔

اسپورٹس سے مزید