اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد)وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی طرف سے شوگر انڈسٹری کو تمام صوبوں میں ایکس مل ریٹ96 روپے 8پیسے کلو مقرر کرنے کی تجویز 19اپریل کو بھجوا دی گئی ہے اور صوبائی حکومتوں سے اس تجویز پر مشورہ مانگا گیا ہے، اسی طرح وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی/شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین طارق بشیر چیمہ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون، سندھ زون اور خیبرپختونخوا زون کے چیئرمینوں اور ان کے عہدیداروں و شوگر ملز مالکان کو چینی کے ایکس مل ریٹ زیادہ سے زیادہ 96 روپے 8 پیسے فی کلو رکھنے کی تجویز ان کی آراء حاصل کرنے کیلئے بھجوا دی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں شوگر ملوں کیلئے چینی کے ایکس مل ریٹ وفاقی کی تجویز کے مطابق 96 روپے 8پیسے فی کلو مقرر کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔