اسلام آباد،لاہور(نیوز ایجنسیاں،نمائندہ جنگ)سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آج سپریم کورٹ میں طلبی کے حوالے سے سیاسی سطح پر مشاورت شروع ہوگئی ہے جبکہ نے الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کی سیاسی اتفاق رائے کی تجویز کا سابق صدر آصف زرداری اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے خیر مقدم کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شاہ محمود اور فواد کو نامزدکردیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع کر دیئے، مخالفین سے بھی بات کرینگے.
رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ سب بیٹھ کرالیکشن کے رولز آف گیمز طے کریں، آصف زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کا مشورہ خوش آئند ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیئے ہیں تاکہ حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آجائے، اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔