لاہور (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےمحمد خان بھٹی کوراہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن میں منتقل کر دیا ۔
محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت سے حاصل کی گئی 30کروڑ روپے کی رقم سے چینی کا اسٹاک خرید کرانویسٹمنٹ کی۔
چینی آلائنز شوگر مل گھوٹکی میں خرید رکھی ہے۔اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے محمد خان بھٹی کے خلاف انکوائری کرکے مقدمہ درج کیا۔