• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بینکاک (اے ایف پی) جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں آگ برستے سورج کی تپش سے بچاو کیلئے لوگ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ایک ایسے وقت پر کہ جب خطے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے لوگ ٹھنڈی بارشوں کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ ہفتہ درجہ حرارت 60 برس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جہاں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی، بھارت میں ہیٹ اسٹروک سے 13 افراد اور تھائی لینڈ میں 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میکاکو نکولس بینکاک کے سینٹرل لومپینی پارک میں سورچ کی تپش سے بچنے کیلئے چھتری اٹھائے کھڑی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ہر سال گرم سے گرم تر ہوتا جارہا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں موسم شدید ہوتا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل برائے عالمی ماحولیاتی تبدیلی نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی بڑھتی ہوئی سطح کئی خطرات کو دوگنا کردے گی۔
اہم خبریں سے مزید