• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق 17 اپریل کا لیٹر واپس لے، پسما پنجاب

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون) نے شوگر ایڈوائزری بورڈ، منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو چینی کی قیمت کے حوالے سے ایک لیٹر ارسال کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق 17 اپریل کا لیٹر واپس لے،شوگر ایڈوائزری بورڈ دو دن کی مہلت لیکر شوگر ملوں کا ڈیٹا حاصل کرنےکا مجاذ نہیں، لیٹر شوگر ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے 17اپریل، 2023 کو جاری کردہ ایک خط کے جواب میں لکھا گیا ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسی ایشن (پنجاب زون) کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مندرجات کے مطابق چینی کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ مختلف آئینی درخواستوں اور انٹر کورٹ اپیلوں کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو زیرِ غور ہے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے خط قانونی ضوابط کو بروئے کار لائے بغیر لکھا گیا ہے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ اس قسم کی معلومات لینے کا مجاز نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید