کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا ملک میں ایک دن انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہوجانا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق سیاسی حل سپریم کورٹ میں نہیں پارلیمان میں ہی نکلے گا، سپریم کورٹ کو یہ معاملہ پارلیمنٹ کوبھیجنا چاہئے تھا، تمام سیاسی جماعتیں کہتی ہیں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں۔
منیب فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پر سنگین نتائج کی بات کی ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم عدالت کا حکم نہیں مان رہے ہیں۔