لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےعمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جے آئی ٹی کی کارروائی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرنے کا عبوری فیصلہ دیدیا اور کہا ہے کہ تفتیش کو نہیں روک سکتے ، پراسیکیوٹر جنرل کے تحفظات اور دلائل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،عدالت نے باور کروایا کہ تفتیش کے عمل کو نہیں روک سکتے ہیں۔