کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی تقرری کو سرکس قرار د یتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسے کوچ کو لایا گیا ہے جس کی وفاداری پاکستان کرکٹ سے زیادہ کاؤنٹی کے ساتھ ہوگی ، کوچ بظاہر اپنی کاؤنٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا اس قسم کا عمل گاؤں کے سرکس کے مسخرے کی طرح پاگل پن ہے۔ 60 سالہ راجہ جنہوں نے 57 ٹیسٹ 198 ون ڈے کھیلے اور 1992 میں ملک کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے ، انہوں نے اس فیصلے پر پی سی بی عبوری کمیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم مقرر کیا ہے ۔ ان کی ذمہ داریوں میں مینز ٹیم کیلئے حکمت عملی کی تیاری، ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی تشکیل اور نگرانی سمیت کئی اہم معاملات شامل ہوں گے۔