ہرارے (جنگ نیوز)انگلینڈ اور زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر گیری بیلنس نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔سابق انگلش کرکٹر اور حال ہی میں اپنے آبائی وطن زمبابوے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے 33 سالہ گیری بیلنس نے بدھ کو پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔گیری بیلنس نے 2014 سے 2017 کے درمیان تینوں فارمیٹ کے 42 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، انہوں نے انگلش ٹیم سے کھیلتے ہوئے 23 ٹیسٹ میچز میں4 سنچریاں بھی اسکور کیں۔