کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نےبیان میں عیدالفطر کے موقع پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید دنیابھر کے مسلمانوں کا اجتماعی خوشی منانے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ عوام عیدالفطر کے موقع پر غربت و مہنگائی کے باعث مشکل صورتحال اور تنگدستی کا شکار غریب و نادار لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود یتیموں، معذوروں اور بے سہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔