نواب شاہ (محمد انور شیخ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے اورملک سے غربت بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا آصف علی زرداری نے صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوام کو مہنگی بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے۔ پیپلز پارٹی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے ہم نے صوبوں کو اختیارات اور وسائل مہیا کیے جن کی وجہ سے صوبوں کو خود کفیل بنایا گیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے أئین دیا اور عوام میں شعور بیدار کیا جبکہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہادت کی منزل حاصل کی ۔