• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ، پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا، امریکی میڈیا

کراچی(رفیق مانگٹ) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق عمران خان کے انتخابات کے مطالبے نے پاکستان میں نئے بحران کو جنم دیا اور وہ وہ ملک کوبحرانوں میں دھکیل رہے ہیں۔

الیکشن کی تاریخوں پر حکومت اور سپریم کورٹ کے آمنے سامنے آنے سے آئینی بحران نے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ سےتوجہ ہٹادی ۔جلد انتخابات کے آئینی بحران کا مرکزی کردار عطاء بندیال ہے.

 چیف جسٹس نے 8 ججوں کو بٹھاکر ایک قانون بننے سے پہلے معطل کردیا،عمران خان کی ناکام خارجہ پالیسی، ڈوبتی معیشت کے باعث عدم اعتماد آیا،بحران کے نتیجے میں پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

 پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے،چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہےایسے رویوں سے تشدد کی فضا قائم ہونے کا خدشہ ہے،رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کے متعلق لکھا گیا کہ سپریم کورٹ تقسیم ہو چکی ہے۔

 خان نے الیکشن ملتوی کرنے کی اپیل کی اور اس معاملے پر غور کرنے کے لیے نو رکنی بنچ قائم کیا گیا۔ دو ججوں نے خود کو الگ کر لیا، جبکہ چار دیگر نے کیس کو خارج کر دیا۔

جسٹس بندیال نے دو دیگر ججوں کے ساتھ مل کر فیصلہ دیا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں۔شہباز انتظامیہ کو انتخابات کے انعقاد کے لیے 10 اپریل تک الیکشن باڈی کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

حکومت نے اس فیصلے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ یہ اقلیتی نکتہ نظرہے اور معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔حکومت کے لیے آگے کیا ہے؟

رپورٹ میں کہا کہ یہ اس پارلیمنٹ پر منحصر ہے جس نے قرارداد پاس کی جو انہیں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے اور اگلے ماہ صوبائی انتخابات کرانے کے حکم پر عمل کرنے سے روکتی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جیسے حکام نے ایمر جنسی قوانین کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت بڑھتی ہوئی دہشت گردی یا معاشی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات میں تاخیر کا جواز پیش کرنے کے لیے ایسے قوانین کا اطلاق کر سکتی ہے۔

قومی انتخابات اس سے پہلے بھی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں، جیسا کہ 2007 میں، جب اس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو قتل کر دیا گیا تھا۔عمران خان کے پاس کیا آپشن ہیں؟

رپورٹ میں کہا گیا کہ خان اور ان کی پارٹی الیکشن کمیشن پر عدالتی حکم پر عمل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور حکومت کو عدالت میں لے جا سکتی ہے۔ وہ ممکنہ طور پر مزید مظاہروں اور ریلیوں کا بھی انعقاد کرے گا جو پرتشدد ہوسکتے ہیں،افق پر قومی انتخابات، اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے، خان فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں، وہ امریکا کے ساتھ بھی تعلقات کی بہتری کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔

 دونوں پر انہوں نے اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تعاون کرنے کا الزام لگایا۔ اس الزام کی انھوں نے تردید کی ہے۔

رپورٹ میں مذید کہا گیا کہ حکومت نے دو صوبائی انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف پیچھے ہٹنے سے، جمہوری عمل کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

ان سب کا محور چیف جسٹس عمر عطا بندیال ہیں، جنہوں نے خان اور ان کے اتحادیوں نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کے لیے اپنی اکثریت کا استعمال کرنے کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں کے لیے انتخابات کی تاریخیں طے کیں۔اس کے بعد حکومتی قانون سازوں نے "سوموٹو" نوٹس لینے کے بارے میں اعلیٰ جج کے اختیارات کو ختم کرنے کے لیے ایک بل پاس کرنے کی کوشش کی ۔

قانون بننے سے ایک ہفتہ قبل، سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی پینل نے معطل کر دیا۔ اس سے بندیال اور حکومت کے درمیان تصادم کا راہ ہموار ہوئی اس کیس کی باقاعدہ سماعت 2 مئی سے شروع ہونے والی ہے کہ آیا یہ بل آئینی ہے یا نہیں۔ایک اور موڑ میں، جسٹس بندیال نے ملک کے مرکزی بینک کو حکم دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کے لیے فنڈز فراہم کرے۔

اہم خبریں سے مزید