پشاور ( آن لائن ) ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے عید الفطر کے روز سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا اور قیدیوں کیساتھ عید کی خوشیاں منائیں اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔قیدیوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا دوسری جانب صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ عیدالفطر کے تیسرے روز بھی متحرک۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے یونیورسٹی ٹاؤن، ورسک روڈ، گلبہار، نشترآباد، حاجی کیمپ اڈا اور نوتھیہ میں بازاروں کا معائنہ کیا۔