• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ صدر سے فیض آباد جانے والی سائیڈ پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق مری روڈ لیاقت باغ چوک کو سگنل فری بنانے کیلئے صدر سے فیض آباد جانے والی سائیڈ پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فزیبیلٹی سٹڈی کا منصوبہ مالی سال 2023-24میں شامل کیا جائے گا۔تجویز منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ادھر22کلو میٹر لمبے تقریبا 20ارب روپے کے سگنل فری کوریڈور کرال چوک تا موٹر وے چوک منصوبہ کیلئے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے اور آئندہ مالی سال میں منصوبہ کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو درخواست کی گئی ہے۔منصوبہ کا پی سی ٹو پہلے ہی منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوایا جاچکا ہے۔کرا ل چوک تا موٹر وے چوک سگنل فری کوریڈور منصوبہ کی فزیبیلٹی رپورٹ کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص ہونے کے بعد کنسلٹنٹ ہائر کیا جائے گا۔فزیبییلٹی رپورٹ پر لاگت کا تخمینہ80ملین روپے ہے۔جو چھ ماہ میں مکمل ہوگی۔