راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) عیدکی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی18ہزار370سے زیادہ گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں،عید الفطر کے موقع پر بڑی تعدادمیں سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کارخ کیا ، اس دورانچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان ،ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی اور ڈی ایس پی ٹریفک مری کی شاہراہوں پر ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خودموجودرہے ،سی ٹی او نے ایس ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور اور ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی کرنے والے تمام جوانوں کو انتہائی محنت اور لگن سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی، ا س موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 280سے زیادہ افسروں اورجوانوں نے سر انجام دی،انہوں نے کہاکہ عید کے تین دنوں کے دوران مری میں سیاحوں18370گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ15638آئوٹ ہوئیں،اوراس دوران ٹریفک پولیس کے افسرانوں و جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان پر عملدر آمد کروانے کی بدولت کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،فرائض کی ادائیگی کے دوران1300سے زیادہ سیاحوں کی مختلف طریقوں سے رہنمائی اور مدد کی گئی جبکہ سیاحوں میں تقریباً9000 آآگاہی و سیفٹی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے جس سے سیاحوں نے بھرپور رہنمائی حاصل کی،سی ٹی اوکاکہنا تھا کہ رمضان اور عید الفطرکے دنوں میں ٹریفک پولیس کے افسروں اورجوانوں نے اپنے پیاروں سے دور رہ کر معمول کی ڈیوٹی سے بڑھ کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انتہائی خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے سر انجام دیے جس کے لئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔