• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں تسلی بخش مردم شماری یقینی بنائی جائے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر کوئٹہ غلام نبی سے عید الفطر کے موقع پر ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی محمد اسلم شاہوانی، منظور احمد شاہوانی، حاجی نور جان، ملک رب نواز مری، عبدالرحیم مری، میر ناصر شاہوانی، وڈیرہ سوراب مری، بی این پی ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غضنفر محمد کھیتران، ڈاکٹر غلام جان مری، اسفند خان، غلام رسول، علی خان، محمد رمضان، بلوچ خان، نادر ملازئی سمیت مختلف وفود نے ملاقات کی غلام نبی مری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاہےکہ کوئٹہ کے بہت سے علاقوں میں مردم شماری کا سلسلہ سست روی کاشکار ہے بعض مقامات پر اب تک مردم شماری کاعملہ نہیں پہنچ سکا ہزار گنجی، اختر آباد اور مستونگ کے علاقے کھڈ کوچا، کلی کاری سور، کلی چوٹو، کلی کنداو، پرنگ آباد و قاری سونوت کے مکین تاحال مردم شماری عملے کے منتظر ہیں انہوںنے کہاکہ مستونگ سمیت بلوچستان بھر میں تسلی بخش مردم شماری یقینی بنانے کیلئے صوبے میں مردم شماری میں توسیع کی جائے۔