کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں منکی پاکس کے دو کیس سامنے آگئے ہیں اور محکمہ صحت نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کا پہلے دو کیسز سامنے آگئے ہیں جن کی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے مریضوں کا تعلق جڑواں شہر سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منکی پاکس کے دونوں مریض ایک ہی فلائٹ کے ذریعے 17 اپریل کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے تھے اور پاکستان آمد کے وقت اس میں منکی پاکس کی علامات موجود تھیں۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریضوں کو ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ سے دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان پمز کے مطابق منکی پاکس کا ایک مریض اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ دوسرا مریض گھر پر قرنطینہ میں ہے۔دوسری جانب پاکستان میں منکی پاکس کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔