• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا واحد حل ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات، سراج الحق

تیمرگرہ(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسائل کا واحد حل ملک بھر میں ایک ہی روز آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہیں، ادارے عام انتخابات میں غیر جانب دارانہ کردار ادا کریں،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی تباہ کن معاشی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ ماضی میں سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نے ہمیشہ جانبدارانہ کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی انتخاب منصفانہ نہیں ہوا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی حلقہ سرلڑہ ثمرباغ دیر پائین میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔عید ملن پارٹی سے ضلعی امیر اعزازالملک افکاری،نجم اللہ،فضل وہاب ،جے آئی یوتھ کے صدرعتیق الرحمان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسائل کا واحد حل ملک بھر میں ایک ہی روز صوبائی اور قومی اسمبلیوں کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانا ہے،ون پوائنٹ ایجنڈا پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف سے روابط اسی سلسلے کی کڑی ہے،اس وقت ملک میں سیاسی درجہ حرات اپنے آخری حدوں کو چھو رہا ہے ملک ،آئین اور جمہوریت کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی ضد اور انا چھوڑنا ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید