کراچی(نیوزڈیسک)لندن میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ دوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائٹ ہال سے پارلیمنٹ کی طرف جانے والے راستے پر وزیراعظم کے قافلے کو پا پیادہ پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی فراہم کی۔قافلے میں سب سے آگے سائیکلوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ صاف کرواتے نظر آئے۔اس تمام پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور برطانوی عوام اپنے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ویڈیو بنانے والا شہری سوال پوچھتا ہے کہ کون آ رہا ہے؟ پولیس اہلکار جواب دیتی ہے کہ ’وزیراعظم‘۔یہ سن کر شہری مشتعل ہوجاتا ہے۔