لندن(مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیراعظم عمران خان کے سیکورٹی چیف افتخار رسول گھمن کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہے۔ ان کا برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں جائز قانونی کاروبار ہے۔
اس بات کا انکشاف ان کے برادر نسبتی عامر خان نے ایک خصوصی گفتگو میں کیا۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل گھمن کو دھمکیاں ملتی رہیں اور انہیں عمران خان کی حمایت مالی معاونت سے بازرہنے کا کہاگیا۔ جو زمان ٹاؤن میں سابق وزیراعظم کی رہائش کے اطراف سیکورٹی کی مد میں کیےگئے لیکن باز آنے سے انکار پر افتخار رسول گھمن کو ایف آئی اے کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
عامر خان جوتحریک انصاف برطانیہ کے لیڈر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گھمن کے اثاثوں اورکاروبار کی تفصیلات ایف آئی اے اورگھمن کے وکلا کو ارسال کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افتخار رسول گھمن کے برطانیہ اور یو اے ای میں فارم ہاؤسز اور اراضی کا کاروبار ہے۔ ان کے دوبیٹے بھی کاروبار کرتے ہیں۔ افتخار رسول گھمن نے دو سال قبل برطانوی شہرت ترک کردی تھی۔
انہوں نے پاکستان منتقل ہوکر سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ اب قیمت ادا کررہے ہیں۔ ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کا دعویٰ ہے کہ افتخار رسول گھمن، قیصر مشتاق اورعاصم حسین کے ساتھ مل کر لاہورسے منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلارہے تھے۔ جس کے ذریعہ ہنڈی اورحوالہ کے ذریعہ رقوم کی منتقلی کا غیر قانونی کاروبار چلایا جا رہا تھا۔ اس ناجائز کاروبار کے ذریعہ اربوں روپے بیرون ممالک منتقل کیے گئے جبکہ عامر خان نے ان تمام تر الزامات کی تردید کی۔
انہوں نے کہاکہ گھمن کو عمران خان کی حمایت غیر قانونی منتقلی کےلیے 40جعلی کمپنیاں چلا رہے ہیں۔ الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔