• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ اداروں پر ڈال رہے ہیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ اداروں پر ڈال رہے اور دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے ملک میں انتشار پھیلا کر خون خرابہ اور لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ، عمران خان کو آئینی طریقے سے وزادت عظمیٰ سے ہٹایا گیاہے وہ اپنے سیاسی مفاد کیلئے اداروں اور سابق آرمی چیف سمیت سربراہوں کیخلاف باتیں کر رہے ہیں، سیاسی اور سیکورٹی حالات میں انتخابات نہیں کرائے جا سکتے موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریںگی اس کے بعد ایک ہی دن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں گےڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی فوج غیر سیاسی ہے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینیٹرز موسیٰ جان بلوچ اور شانیہ خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ٹی وی پر بیٹھ کر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تمام اتحادی ایک ساتھ ہیں کسی کو بھی کہیں نہیں جا نے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جعفر آباد واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، بلو چستان کے لئے سیکورٹی اداروں نے لا زول قربانیاں دی ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینٹر موسیٰ جان نے کہا کہ بیرونی قوتوں نے پہلے ملک کو نقصان پہنچایا اب وہ ملکی سیاست کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، عمران خان اب کبھی دوبارہ وزیراعظم نہیں بن سکتے وہ وزیر اعظم بننے کا خواب نہ دیکھیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی کواڈینٹر شانیہ خان نے کہا کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لےجا اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہے ہیں والدین اپنے بچوں کو عمران خان سے دور رکھیں۔
کوئٹہ سے مزید