• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان وکلاء کنونشن 29 اپریل کو کوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن 29 اپریل کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین ہارون رشید چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری سیکریٹری جنرل مقتدر شبیر کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدور حامد خان منیر اے ملک علی احمدکرد یاسین آزاد امان اللہ کنرانی کامران مرتضی سید قلب حسن احسن بھون سینئر وکیل عرفان قادر پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین امجد شاہ ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اخترحسین احمد فاروق خٹک حیدرامام رضوی بیرسٹر صلاح الدین پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین بشارت اللہ خان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر بشیر خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین زربادشاہ خان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید مبشر شاہ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین اظہر حسین عباسی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نعیم قریشی اسلام آباد بار کونسل وائس چیئرمین راجہ حلیم عباسی چئیرمین ایگزیکٹیو ذوالفقار علی عباسی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر و سیکرٹری لاہور بار کے صدر سمیت تمام ہائیکورٹ بار کے صدور سمیت تمام ہائیکورٹ بار کے صدر و سیکرٹریز بلوچستان ہائیکورٹ بار کوئٹہ بار ہائیکورٹ بار سبی کیچ کے صدور و جنرل سیکرٹری کے علاوہ بلوچستان بھر کے تمام ڈسٹرکٹ بار کے صدور سیکرٹری کو بھی دعوت نامہ ارسال کردیئے گئے ہیں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ خان کاکڑ اور چیئرمین ایگزیکٹیو قاسم علی گاجیزئی نے تمام وکلاء کو کانفرنس میں شرکت اور کامیاب بنانے کی استدعا کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید