• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل پشاور میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سنٹر کے زیراہتمام سنٹرل جیل پشاور میں تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون کی فراہمی کیلئے عطیہ خون کیمپ لگایا گیا جس میں درجنوں خون کے عطیات جمع کئے گئے، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمد الیاس، محمد عثمان، اکرام اللہ، لیب ٹیکنیشن عبیدالرحمن اور منظور احمد شامل تھے کو سنٹرل جیل پشاور کے سپرنٹنڈنٹ مقصود الرحمن، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز، میڈیکل ٹیکنیشن محمد اشرف اور سب انسپکٹر دولت خان سمیت دیگر حکام کا تعاون حاصل رہا، بلڈ کیمپ کے موقع پر عطیہ کئے گئے خون کی باقاعدہ سکریننگ بھی کی گئی، فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے ہوم سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور سمیت دیگر پولیس حکام اور بلڈ ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلڈ کیمپوں کے دوران عطیہ کئے گئے خون کی باقاعدہ سکریننگ کی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلڈ سکریننگ کا مقصد امراض خون میں مبتلا بچوں کو ہیپاٹائٹس بی، سی، ایڈز اور دیگر امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔
پشاور سے مزید