• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر حملہ، غلام محمود ڈوگر ریٹائرمنٹ پر کیس کی فائل ساتھ لے گئے

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی پہلی جے آئی ٹی میں شامل سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اپنی ریٹائرمنٹ پر کیس کی فائل بھی ساتھ لے گئے اور انہوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی نئی جے آئی ٹی کو کیس کی فائل دینے سے انکار کر دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ چونکہ پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت عالیہ میں ایک رٹ دائر کر رکھی ہے جس کا فیصلہ ہونے تک وہ فائل نہیں دے سکتے جبکہ نئی جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وہ غلام محمود ڈوگر سے تین مرتبہ فائل مانگ چکے ہیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جائے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر نے اب بھی فائل نہ دی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید