اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے بدھ کوتمام تیاریاں مکمل تھیں اور منصوبہ پر عمل ہونے والا تھا مگر عین وقت پر پروگرام تبدیل کردیا گیا اور عین ممکن ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
بدھ کو 190 ارکان قومی اسمبلی ایوان میں موجود تھے جبکہ اعتماد کے ووٹ کے لئے 172 ارکان کی ضرورت تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی سیٹ پر بیٹھے تھے کہ ان کے مشیر احد چیمہ ان کی سیٹ کے پاس آئے اور کان میں سرگوشی کی ۔
اب امکان ہے وزیر اعظم شہباز شریف ایوان سے اعتماد کا ووٹ آج جمعرات کو حاصل کریں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان بھی ممکنہ طور پر اعتماد کے ووٹ میں حصہ لیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی اعتماد کے ووٹ کی مخالفت کریں گے۔ جی ڈی اے کے ارکان قومی اسمبلی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔