• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب میں نگران  حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نگران حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی، عدالت نےنگران حکومت کو تبادلوں کا اختیارات دینے کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی،وکیل الیکشن کمیشن نےعدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نےنگران حکومت پنجاب کو تقرروتبادلے کرنے کاجاری نوٹیفیکیشن واپس لےلیا ہے،نگران حکومت پنجاب کوہرتبادلے کےلئےمشاورت کرنے اور جواز بتانے کا پابند بنادیاگیا ہے،فواد چوہدری کےوکیل ظفراقبال منگن اور مبین الدین قاضی نے موقف اپنایا کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کےذریعے الیکشن کمیشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقروتبادلوں کا مکمل اختیار دےدیا،الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،تقرروتبادلوں کےلئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے،نگران حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کےلئے تقروتبادلوں کے مکمل اختیارات دیئے گئے، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقروتبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید