• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: چوروں اور رہزنوں کیخلاف آپریشن، 4 گروہوں کے 12 کارندے گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نےگاڑیاں و موٹرسائیکلیں چوری و چھیننے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےچار گروہوں کے 12کارندوں کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ گاڑی چھ موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں، پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے شہر میں رہزنی کی وارداتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں ڈویژنز کے ایس پیز کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ایس پی قائد آباد آصف یوسف زئی کی سربراہی میں گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے دو کارندوں ہمایوں اور بالاچ کوگرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی جبکہ انڈسٹریل پولیس نے جان محمد روڈ اورکچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والےگروہ تین کارندوں واصف خان ٗ حمزہ اور حضرت اللہ کوگرفتار کر کے جان محمد روڈ ٗ فقیر محمد روڈ اور ڈبل روڈ سے چوری ہونے والی چار موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں، علاوہ ازیں شہیدجمیل پولیس نے کلی الماس میں کارروائی کرتے ہوئے فضل محمد کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل درایں اثناء ائیرپورٹ پولیس نے گاڑی چھیننے والے گروہ کے سرغنہ رمضان کو گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی جبکہ شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مفرور ملزمان صدام حسین ٗ کامران ٗ شمس اللہ اور جاوید کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید