• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور فیض حمید کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ANP

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کی جوڈیشل انکوائری کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی جانب سے پٹیشن دائر کردی گئی ۔ پٹیشن پشاور ہائی کورٹ میں بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ اور خضرحیات خزانہ ایڈووکیٹ کی وساطت سےجمع کرائی گئی ہے۔ پٹیشن میں سابق وزیراعظم عمران نیازی، صدر پاکستان عارف علوی ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض ، سابق وزیراعلی ٰمحمود خان ،سابق صوبائی مشیر بیرسٹر سیف اور مرکزی و صوبائی حکومتوں کوفریق بنایاگیا ہے۔ جمع کرائی گئی پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوامیں دہشتگردوں کی ری سیٹلمنٹ کے عمل کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنائی جائے اور تمام ملوث کرداروں اور معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید