• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن میں مارک زکر برگ کی دولت 10.2 ارب ڈالرز بڑھ گئی

نیویارک( نیوز ڈیسک)مارک زکربرگ کی میٹ اورس کے قیام کی کوششیں حقیقی دنیا میں ان کے لیے کافی بھاری ثابت ہوئی تھیں اور وہ 2022 کے دوران 71 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے تھے۔2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالرز کے قریب تھی مگر یہ سال اب تک ان کے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔رواں سال کے 4 ماہ کے دوران ان کی دولت میں 41.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور اب وہ 87.3 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ ہماری ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی) پر ہمارے کام سے ایپس اور بزنس کو فائدہ ہوا ہے۔مارک زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اس پر ہے۔ 

یورپ سے سے مزید