• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی کارروائیوں میں اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں 12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر نیو کچلاک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص حکمت اللہ کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے ایک عددپسٹل بمعہ راونڈ برآمد کرلی دوسری کاروائی میں 7غیر ملکی باشندوں عبدالمنان،فضل کریم،عبدالقہار،خان محمد، عبدالمتین،سعید اکبر،سمیع اللہ کو حراست میں لے لیا اسی طرح ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےتین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پرائیویٹ گن مین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جلال الدین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رائفل،میگزین اور راونڈز برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید