پشاور ( جنگ نیوز )سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال سرکاری خرچہ پر نہیں بلکہ نوازشریف نے اپنے ذاتی خرچہ پر بنایا تھا سابقہ حکومت نے بغض نوازشریف میں ہسپتال کا نام تبدیل کردیا تھا ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ موٹرویز اور سی پیک سمیت کتنے منصوبوں سےنواز شریف کا نام ہٹانے کی کوششیں کی گئ لیکن سابقہ حکمران عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت نہیں نکال سکے وہ خود مٹ گئے لیکن نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملاکنڈ میں کڈنی ہسپتال نہ ہونے پر سوات میں کڈنی اسپتال بنایاگیاتھا حکومت کو تکلیف صرف نواز شریف کے نام سےتھی موجودہ حکومت فوری طور پر ہسپتال کا نام دوبارہ نوازشریف کڈنی ہسپتال رکھنے کے احکامات جاری کروائے۔