اسلام آباد (نمائندہ جنگ،خبر ایجنسیاں) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ کشمیری اور پاکستان میں نقاد سمجھیں ، بلاول بھٹو زرداری بھارت نہیں SCO اجلاس میں جارہے ہیں ، وزیرخارجہ 4 مئی سے ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی شہر گووا جائیں گے، پاکستان مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرے گا، توقع ہے کہ کشمیری اس دورے کے ایس سی او تناظر کو اچھی طرح سمجھیں گے، کل بھوشن اور یوکرین کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد، حالیہ بیانات بلاجواز اور بے بنیاد ہیں،وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے دفاع ملک احمد خان نے ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس میں وزیردفاع کی نمائندگی کی، بھارت کے منفی بیانات سے ایس سی او میں پاکستان کا کردار کم نہیں کیا جا سکتا، ہم روس اور یوکرین تنازع میں مکمل غیر جانبدار ہیں۔