• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن اور ڈی ایم او اٹک کو نوٹس

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے صوبائی حلقہ پی پی 5 جنڈ اور پنڈی گھیب میں الیکشن کے دوران الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ترقیاتی سکیموں کے اجرا کے خلاف رٹ پر الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اٹک کو نوٹس جاری کر دیئے ۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن سے 3 مئی تک رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ پٹیشن محمد ریاض نے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائرکی۔
اسلام آباد سے مزید